،تصویر کا ذریعہReuters

امریکہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق ایک نجی جیٹ طیارہ اتوار کے روز فلوریڈا کے ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا, جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام نو افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ کریسٹ ہیون کے قریب پیش آیا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نجی کلب مار اے لاگو سے تقریباً 14 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر پیش آیا, جو پاکستانی وقت کے 10 por 50 meses por mês

حادثے کی تصاویر میں رہائشی علاقے کی ایک سڑک پر بننے والا گڑھا دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ جگہ جگہ آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں اور لیئرجیٹ 60 meses de garantia ملبہ بکھرا ہوا ہے۔

امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ آسٹن, ٹیکساس سے روانہ ہوا تھا اور بہاماس جا رہا تھا۔

Autor de Saul Martinez / Getty Images

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس اور پرواز کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثے سے قبل جیٹ طیارہ سینکڑوں فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے نیچے گر رہا تھا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کے پاس ریکارڈ کی گئی ایک آڈیو میں کسی شخص کو یہ اطلاع دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ ’درمیانی شدت کے ہچکولے‘ محسوس کر رہے ہیں اور ان کا عملہ ’برفانی صورتحال‘ سے نمٹ رہا ہے۔

O que você precisa saber sobre o que fazer میں آ رہا ہے‘ اور ’ہمیں مزید بلندی پر جانے کی ضرورت ہے۔‘

Fim de سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

چند لمحے بعد اسی آواز نے بتایا کہ طیارہ فی منٹ 10,000 por uma taxa de juros ہے۔

عملے کے ایک رکن نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے چیخ کر کہا ’ہم حدِ رفتار سے تجاوز کرنے کی حالت میں ہیں اور فی منٹ 20,000 فٹ کی رفتار سے نیچے جا رہے ہیں۔' پھر اسی آواز نے کہا 'ہم زمین سے جا ٹکرائیں گے۔'

پہلی مے ڈے کال کے تقریباً 35 سیکنڈ بعد کاک پٹ سے آخری جملہ یہ سنائی دیا: ’ہمارا وقت ختم ہو گیا ہے۔‘

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی غیر مصدقہ ویڈیو, جو بظاہر گاڑی کے ڈیش کیمرے سے ریکارڈ کی گئی تھی, وہ لمحہ دکھاتی ہے جب حادثہ ہوا۔

اس میں رہائشی علاقے کی سڑک پر چلتی گاڑیاں نظر آتی ہیں, پھر اچانک ایک طیارہ تقریباً عمودی زاویے سے زمین کی طرف گرتا ہے اور دھماکے کے بعد آگ لگ جاتی ہے۔

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے حادثے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’ویڈیو دیکھنا دہلا کر رکھ دیتا ہے۔‘

Fim do conteúdo

انھوں نے کہا: ’یہ بالکل ایسے لگتا ہے جیسے کوئی میزائل نیچے آ رہا ہو, پھر ایک زبردست دھماکہ ہوتا ہے اور ملبہ ہر طرف بکھر جاتا ہے۔‘

ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کے وقت طیارے میں کون سوار تھا۔

ڈی سینٹس نے کہا: ’فی الحال ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ زمین پر موجود کوئی شخص ہلاک یا زخمی ہوا ہو۔‘

وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اس حادثے کو ’ہولناک سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے اے ایک ٹیم موقع پر بھیج رہی ہے تاکہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کو حادثے کی تحقیقات میں مدد دے سکے۔

شان ڈفی نے مزید کہا: ’آئیے ان افراد کے اہل خانہ اور عزیزوں کے لیے دعا کریں جنھیں ہم نے کھو دیا ہے۔‘

پام بیچ کاؤنٹی فائر ریسکیو نے اسے ایسا واقعہ قرار دیا ہے جس میں ’بڑا جانی نقصان' ہوا۔

Getty Images

پام بیچ کاؤنٹی شیرف آفس نے کہا کہ حادثہ ملٹری ٹریل پر پیش آیا، جو چھ رویہ سڑک ہے اور جس کے اطراف کاروباری مراکز اور کھانے پینے کی جگہیں موجود ہیں۔

پریس کانفرنس میں رون ڈی سینٹس اور مقامی حکام نے بتایا کہ قریبی ٹریلر پارک آبادی 600 milhões de reais por mês

ان کے مطابق حادثے کے اثرات سے مقامی انفراسٹرکچر کو خاصا نقصان پہنچا ہے، جس میں پانی کی لائنیں بھی شامل ہیں, اور سڑک کو دوبارہ کھولنے میں کم از کم 30 دن لگیں گے۔

حادثے کے وقت علاقے میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی اطلاعات تھیں, اور پریس کانفرنس کے دوران بھی شدید بارش ہو رہی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کی صبح مار اے لاگو میں موجود تھے اور حادثے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل قریبی ہوائی اڈے سے ایئر فورس ون کے ذریعے روانہ ہو گئے تھے۔

مزید دریافت کریں

مختصر ویڈیوز

مختصر ویڈیوز کا اختتام

اہم خبریں

ریفائنریوں کے ریکارڈ منافع کے بعد وزیراعظم کی ’سخت ہدایت‘: پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے کے فارمولے میں نظرثانی کیوں کی گئی؟

لائیو , ایران کے خلاف ’نئی فوجی کارروائی کے اشاروں‘ پر روس کو تشویش, چین کا تہران کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان

’غلط فہمی‘ کی بنیاد پر پولیس کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد اور مبینہ تجاوزات پر Não

فیچر اور تجزیے

مقبول خبریں