Getty Images
پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی کے چینی خلائی مشن میں شامل ہونے کی خبر انڈیا میں بھی خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے اور ملک کے بڑے اخبارات, ٹی وی چینلوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اس پیش رفت کو نمایاں کوریج دی گئی ہے۔
انڈیا میں چند ماہرین اور تجزیہ کار جہاں اس پیش رفت کو پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے خلائی تعاون کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں, وہیں بعض تبصروں میں اس شراکت داری کے ممکنہ سٹریٹجک اثرات پر تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
انڈین ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ نے اس پیش رفت کو ’ایک بڑا سفارتی اشارہ‘ کہا ہے۔ چینل نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ پاکستان نے خود سے خلا میں کسی انسان کو بھیجنے کا پروگرام ترتیب نہیں دیا مگر شینژو 24 مشن پاکستان کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جس وقت پاکستان کے پہلے خلاباز ’چینی خلائی جہاز پر O que você precisa saber sobre o que fazer com o dinheiro سے کہیں زیادہ ہو گی۔ یہ ایک سیاسی بیان اور سفارتی اشارہ ہو گا۔ یہ پوری دنیا میں بہت زیادہ دکھائی دینے والی اور قریب ترین سٹریٹیجک پارٹنرشپ کا مظاہرہ ہو گا۔'
یہ بحث خاص طور پر انڈیا میں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب انڈیا کے خلائی تحقیق کے ادارے ’اسرو‘ کو غیریقینی صورتحال کا سامنا ہے اور گذشتہ کچھ عرصے میں اس ادارے سے وابستہ سائنسدانوں اور ملازمین نے اسرو کی ممکنہ نجکاری, راکٹ سازی اور متعلقہ آپریشنز نجی کمپنیوں کو منتقل کرنے کے امکانات اور اپنے مستقبل پر اِس کے اثرات کے حوالے سے اپنے ادارے کے سربراہ سے باضابطہ تحریری وضاحت طلب کی ہے۔
چینی امور کے ماہر ریٹائرڈ بریگیڈیئر انشومان نارنگ نے ایک مضمون میں لکھا کہ ’برسوں O que você precisa saber sobre o que fazer com o dinheiro ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے اکثر کہا جاتا ہے کہ ’یہ پہاڑوں سے اونچی, سمندروں سے گہری اور شہد سے بھی میٹھی ہے‘ مگر دونوں ملکوں میں یہ اشتراک اب زمین سے اُوپر خلا میں پہنچ رہا ہے۔'
دائیں بازو کا رحجان رکھنے والے انڈین ٹی وی چینل ’ٹائمز ناؤ‘ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’چین کی پیٹھ پر سوار ہو کر خلا میں پہنچنے والا پہلا پاکستانی خلاباز۔ چینی خلاباز جہاں اِس خلائی سٹیشن پر تقر یباً چھ ماہ تک رُکتے ہیں, وہیں پاکستانی خلاباز کا یہ سفر صرف ایک ہفتے کا ہو گا۔'
انڈیا میں سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر بحث مباحثہ جاری ہے اور خلا میں انڈیا اور پاکستان کی کامیابیوں اور دوڑ کا موازنہ بھی کیا جا رہا ہے۔
Fim de سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وہ تمام خِبریں جو آپ جاننا چاہتے ہیں بی بی سی ورلڈ سروس ایپ پر موجود ہیں
ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
بی بی سی اُردو موبائل ایپ نهاية
معروف صحافی راہل شیو شنکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ خلائی سفر سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ چینی میڈیا نے کہا ہے کہ ’یہ خلائی جہاز صرف خلا میں پرواز نہیں کرے گا بلکہ یہ چھ عشروں کے اٹوٹ دوستی کے رشتے بھی اپنےساتھ لے گیا ہے۔ انڈیا کو اس پر نظر رکھنا ہو گی کیونکہ اس سے جو پیغام مل رہا ہے وہ بہت گہرا سٹریٹیجک پیغام ہے۔'
خلاباز کو شامل کیا ہے۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ چین اپنے ٹیکنولوجیکل اور اور عسکری معاملات میں کتنی رازداری برتتا ہے اور کسی کو اندر جھانکنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ایک ایسے وقت میں جب امریکہ نے چین کے تئیں نرم رویہ اختیار کر رکھا ہے اور پاکستان کو بھی انگیج رکھا ہے, انڈیا چین اور پاکستان کے اس گہرے اشتراک سے نظریں ہٹانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ Você pode ter um cartão de crédito que pode ser usado para fazer compras رہا ہے۔'
اسی بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’انڈیا میں اس خبر کو کوئی اہمیت نہیں دے رہا ہے کہ پہلا پاکستانی خلا میں جا رہا ہے۔ ہم یہ بہت پہلے سنہ 1984 میں کر چکے ہیں۔ بلکہ اب ہم 2027-28 میں اپنے گگن یان مشن کے ذریعے اپنے خلاباز خلا میں بھجنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ خلا میں اُن کا ہم سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ اس لیے آپ ہمیں زبردستی اس بحث میں نہ کھینچیں۔‘
گنجن کمار نامی صارف نے ایکس پر لکھا ہے کہ ’ایک پاکستانی خلاباز خلا میں تو چلا گیا ہے، تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ پاکستان کے خلائی ادارے نے کوئی بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انڈیا اپنی تکنیکی صلاحیت حاصل کر رہا ہے اور انڈیا کا خلائی روور پہلے ہی چاند کی سطح پر اتر چکا ہے۔‘
ایک اور صارف نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا اس پیش رفت کا نوٹس لے۔ چین شپ کو دفاع کے شعبے سے آگے بڑھ کر خلا تک لے گیا ہے۔'
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ چین اور پاکستان نے اپنے تکنیکی اشتراک کے معاملے میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔
اُن کے مطابق اس سے پانچ اہم نتیجے اخذ کیے جا سکتے ہیں۔ ’پہلی بات یہ کہ چین پاکستان سے اپنی سٹریٹیجک پارٹنر شپ کو ایڈوانسڈ خلائی ٹیکنالوجی تک توسیع دے رہا ہے۔
دوسرا اہم پہلو یہ ہے کہ پاکستان کو چینی خلائی ںظام, مہارت اور خلابازی کی تربیت تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ تیسرا یہ کہ خلائی ٹیکنالوجی کا ممکنہ طور پر دوہرا استعمال نیویگیشن, کمیونیکیشن Qual é a melhor opção para você
چوتھی اہم بات یہ ہے کہ چین اپنے عالمی اثر رسوح بڑھانے کے لیے خلائی سفارتکاری کا استعمال کر رہا ہے اور پانچواں اہم نتیجہ یہ ہے کہ انڈیا کو اپنے گگن یان خلائی پروگرام میں تیزی لانی چاہیے, اسرو کو مضبوط کرنا چاہیے, اور خلائی شعبے میں بین الاقوامی اشتراک بڑھانا چاہیے۔‘
Fim do conteúdo
اس دوران نیوز ویب پورٹل ’دی پرنٹ‘ نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین اور پاکستان مصنوعی سیاروں کا ایک مربوط نیٹ ورک تیار کر رہے ہیں, جو انڈیا کے علاقوں کی مستقل نگرانی کریں گے۔
اس رپورٹ میں مصنوعی سیاروں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے والی ایک کمپنی ’دیگانتر‘ کی ایک ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’چین, پاکستان کا سٹیلائٹ والٹز انڈیا کی زمین پر 24 گھنٹے نظر رکھ رہا ہے۔‘
انڈیا کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس پر بات کی ہے۔
اپوزیشن کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’چین نے اپنےانتہائی پوشیدہ خلائی پروگرام میں ایک پاکستانی خلاباز کو شامل کیا ہے۔ چین اپنی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور صلاحیت دوسرے ملکوں سے عموماً شیئر نہیں کرتا۔
یہ اس پالیسی سے بہت اہم انحراف ہے۔
چینی میڈیا نے پاکستانی خلاباز کے سفر کو چھ عشروں کی اٹوٹ دوستی کا سفر قرار Então, ہے۔ پاکستان ایشیا پیسیفک سپیس کوآپریشن آرگنائزیشن کے پراجیکٹ کا بھی حصہ ہے، جس کے تحت ایران اور پیرو کے ساتھ پاکستان میں بھی ایک آبزرویشن سٹیشن قائم ہے۔۔۔ انڈیا کی حکومت کو ان پیش رفتوں پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘
Serviço Mundial da BBC
'BBC News اردو' ایڈیشن کا انتخاب کریں اور نیوز الرٹس, تحقیقاتی اور تفصیلی رپورٹس, سب کچھ ایک ہی جگہ پر حاصل کریں۔
Não: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں
مزید دریافت کریں
مختصر ویڈیوز
مختصر ویڈیوز کا اختتام




